ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ہوناور کے دیہی علاقوں میں ایک ہفتے تک دن میں بجلی کاٹی جائے گی

ہوناور کے دیہی علاقوں میں ایک ہفتے تک دن میں بجلی کاٹی جائے گی

Mon, 30 May 2016 20:38:34  SO Admin   SO NEWS

 

کاروار 30؍مئی (ایس او نیوز) ہیسکام کی طرف سے جاری اخباری بیان کے مطابق ہوناور گیروسپا لائن پر بجلی کے تار تبدیل کرنے کاعمل شروع کیا جارہا ہے۔اس لئے 33kvسنٹر سے ہوناور گیروسپا کے راستے بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی۔ 31مئی سے 6جون تک ہوناور کے دیہی علاقوں میں صبح 10بجے سے شام 4بجے تک بجلی کاٹ دی جائے گی۔ بجلی کی اس کٹوتی سے جو علاقے متاثر ہونگے ان میں ہیرانگڈی، ماگوڈ،ناڈبستی کیری،کودروگی، کوڈانی اور اُپّونی وغیرہ شامل ہیں۔ہیسکام کے افسران نے عوام سے تعاون کی گزارش کی ہے۔


Share: